8

نواز شریف اور اربوں روپے کی منتقلی کیسے ہوئی ؟ ایک اور طریقہ منظر عام پر آگیا


لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد کو اربوں روپے منتقل کیے گئے۔ہم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو تحائف کی صورت میں ایک ارب سے زائد منتقل کئے گئے۔حسین نواز نے اپنے والد کو ایک ارب


16 کروڑ 56 لاکھ 55 ہزار 303 روپے تحفے میں دئیے۔دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے 12 لاکھ 67 ہزار 568 یورو کی مد میں اپنے والد نواز شریف کو دئیے۔سابق وزیراعظم کو ڈالرز کی صورت میں ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار، 755 تحفے کی طور پر دئیے گیے۔حسین نواز نے یہ رقوم نواز شریف کو 2010 سے 2017 کے دوران منتقل کیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اثاثے کیسے بڑھے اس حوالے سے تفصیلات ہم نیوز نے حاصل کیں۔ان تفصیلات کے مطابق مریم نواز تحفے وصول کرتے کرتے کروڑوں روپے کی مالک بنتی گئیں۔مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار کی رقم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سے تحفے میں ملتی رہی۔دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے اثاثے تحائف کے باعث اثاثہ جات 7 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ کر 83 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ہوگیے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے انکی آمدنی روز بروز بڑھتی۔مریم نواز کو 2011 میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف ملے۔ن لیگ کی نائب صدر کو 2013 میں 3 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار، 2014 میں 19 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار، 2015 میں 31 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار جبکہ 2016 میں 17 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار کے تحائف ملے۔نواز شریف کو 2010-2011 میں 21 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار سے زائد کی رقم تحفے میں دی گئی۔دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو 2014-2015 میں 38 کروڑ 64 لاکھ 34 ہزار کی رقم حسن نواز نے تحفے کی صورت میں منتقل کی۔2015، 2016 اور 2017 میں نواز شریف کو تحائف کی صورت میں 56 کروڑ 23 لاکھ 26 ہزار کی رقم منتقل ہوئی۔









Source link