16

’پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجڑیاں چھوڑنے کیلئے نہیں رکھا‘ | پاکستان


فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجھڑیاں وغیرہ چھوڑنے کے لیے نہیں رکھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر پر حملہ اعلان جنگ تصور ہو گا اور اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجھڑیاں وغیرہ چھوڑنے کے لیے نہیں رکھا۔

خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو خطے میں امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔





Source link