13

کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کی تیاریوں کا آغاز، جانتے ہیں کتنے سال کی مدت ملازمت پوری کرنیوالوں کو ترجیح دی جائیگی؟


لاہور (آن لائن) محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب کے مختلف محکمہ جات میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہان سے فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملازمتوں پر مستقل ہونے کے لئے وہ تمام کنٹریکٹملازمین اپنے محکمہ جات کو درخواستیں دے سکیں گے۔ جن کی کنٹریکٹ پر ملازمت کی مدت تین سال مکمل ہو چکی ہے جبکہ محکمہ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی مختلف سیٹوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین اس سہولت کے لئے نااہل ہونگے انہیں مستقل نہیں

کیا جائے گا۔





Source link