10

پی ٹی آئی کا ایک سال ملک کودرست سمت میں لے جانے کی عمدہ مثال ہے، شہبازگل


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاایک سال ملک کودرست سمت میں لےجانےکی مثال ہے، ایماندار اور مخلص  قیادت کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیراعظم جلدقوم کےسامنےکارکردگی رپورٹ رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ن لیگ دورمیں بجلی کاگردشی قرضہ1200ارب سے زائد ، گیس کاگردشی قرضہ150 ارب سےزائد تھا اور تجارتی خسارہ 2014 میں 20ارب ڈالر جبکہ 2018 تک 37ارب ڈالر ہوا ، ن لیگ کی حکومت19 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑکرگئی اور آخری بجٹ خسارہ ریکارڈ2.26ارب تھا کچھ یاد آیا ؟

شہبازگل کا کہنا تھا کہ کرپٹ لیگ کےدورکےتمام اعدادوشماراشتہاری کےگورکھ دھندےہیں، پروپیگنڈاکرنےوالوں کی اپنی روٹیاں چوری کےمال سےچل رہی ہیں، پی ٹی آئی کاایک سال ملک کودرست سمت میں لےجانےکی مثال ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تاریخ نے دیکھا کے خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے اربو‍ں کی کرپشن پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے قومی چوروں کو ان کے اصل مقام جیل میں پہنچایا ہے آج عدالتیں اور تمام قومی ادارے آزاد اور خودمختار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا امریکا، روس سے لے کر ملائیشیااور ترکی پاکستان کی قدر کررہے ہیں، ایمانداراورمخلص قیادت کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیراعظم جلدقوم کےسامنےکارکردگی رپورٹ رکھیں گے۔

Comments

comments





Source link