11

جہلم میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار


پولیس نے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ فوٹو: فائل

جہلم: پنڈ دادن خان میں 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں چوک خواجگان کے قریب گلی سے گزرتی  مزدور کی 6 سالہ بچی  کو ہرن پور کے رہائشی ثقلین نے پکڑ لیا اور بوسیدہ مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی اور ملزم کو کھیوڑہ سے گرفتار کرلیا، ملزم ہرن کا رہائشی اور مستری ہے۔





Source link