12

کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی


فلیٹ کی عمارت 100 سال سے زائد پرانی اور حالیہ بارش کے باعث مزید خستہ حال ہوگئی ہے، علاقہ مکین۔ فوٹو : فائل

فلیٹ کی عمارت 100 سال سے زائد پرانی اور حالیہ بارش کے باعث مزید خستہ حال ہوگئی ہے، علاقہ مکین۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں گھانچی پاڑہ میں فلیٹ کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں فلیٹ کا مالک غلام حسین، اس کی اہلیہ زبیدہ، بیٹی صدف اور بیٹا عمیر شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی عمارت 100 سال سے زائد پرانی اور حالیہ بارشوں کے باعث مزید خستہ حال ہے، کچھ عرصہ پہلے عمارت کی بالکونی بھی گر گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے انسانی جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔





Source link