12

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اورجوان شہید


سپاہی محمدشیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرشہیدہوا، فوٹوآئی ایس پی آر

سپاہی محمدشیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرشہیدہوا، فوٹوآئی ایس پی آر

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے قوم کا ایک اوربیٹا فرض کی ادائیگی کےدوران شہید ہوگیا۔ سپاہی محمد شیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرشہیدہوا، جس کے بعد شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئےتھے جن میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ کئی بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوگئے تھے۔





Source link