10

پاکستان کے نامور صحافی ’ ارشاد بھٹی ‘ پر پابندی لگا دی گئی – Hassan Nisar Official Urdu News Website


لاہور(نیوز ڈیسک )معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی کو سینئر صحافی رشید انجم کے ساتھ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بدتمیزی اور لڑنا مہنگا پڑ گیا ،لاہور پریس کلب سمیت ملک بھر کے پریس کلبز میں داخلہ بند کر دیا گیا ۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو،نائب صدر


ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے سابق پی آر او ارشاد بھٹی کا داخلہ پورے پاکستان کے پریس کلبوں میں بند کردیا گیا ہے کیونکہ ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کا لبادہ اوڑھ کر “ایجنٹ ” کا کردار ادا کرنیوالے” پیرا ٹروپر” کو صحافی اپنی صفوں میں برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ارشاد بھٹی کی عمر صحافت میں 40 ہفتے بھی نہیں ہے جبکہ انجم رشید نے 40 برس صحافت میں گزارے ہیں، ارشاد بھٹی کی ہرزہ سرائی پر یہ جملہ صادق آتا ہے کہ ” کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ”۔ان لیڈروں نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کا ممبر جو ٹی وی اینکر یا پروڈیوسر ارشاد بھٹی کو اپنے ٹالک شو میں شریک کرے گا اس کے خلاف بھی اظہار ناپسندیدگی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انجم رشید سیکڑوں سینئر صحافیوں کے استاد ہیں اور جمہوریت پسند قلم مزدور ہیں، ان سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام میں ارشاد بھٹی اور سینئر صحافی رشید انجم کے درمیان تلخی ہو گئی تھی جس دوران ارشاد بھٹی نے رشید انجم کے بارے میں نازیبا جملے اور بدتمیزی بھی کی تھی ۔ ارشاد بھٹی کو تعش اس وقت آیا جب رشید انجم کی جانب سے یہ کہا گیا کہ نواز شریف کو گرفتار اور ان پر تمام کیسز قائم ہی اس لیے کیے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے کشمیر کے حق میں آواز اُٹھائی تھی جس پر ارشاد بھٹی کی جانب سے رشید انجم کو لنڈے کا تجزیہ کار سمیت کئی الفاظ سے نوازا گیا ۔









Source link