8

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے


قوم کا یوم آزادی کو بطور یکجہتی کشمیر منانے کا عزم ۔ فوٹو : فائل

قوم کا یوم آزادی کو بطور یکجہتی کشمیر منانے کا عزم ۔ فوٹو : فائل

ملک بھر میں 72 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر رات 12 بجتے ہی جشن آزادی منانے کے لیے فیملیز اور منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، شہری گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر گھومنے لگے اور پاکستان زندہ باد کے ساتھ ساتھ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ کچھ نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے اور گاڑیوں کو شاہراہوں کے درمیان کھڑای کرکے گانوں کی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک  آزادی دبانے کے لیے جو یک طرفہ اقدام کیا ہے اس نے پوری پاکستانی قوم کو جگا دیا ہے اور ہرپاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم کے ساتھ آزاد کشمیر کا پرچم بھی لہرا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں جب کہ بچوں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے۔

دنیا بھر کی طرح  پاکستانی قوم نے بھی تحریک آزادی کشمیر کے خلاف بھارتی ہتھکنڈے مسترد کردیئے ہیں اور اس بار یوم آزادی کو بطور یکجہتی کشمیر منانے کا عزم کیا ہے۔





Source link