10

لبیک اللھم لبیک: حج کے روح پرور مناظر | پاکستان


سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین ارکان حج ادا کرنے میں مصروف ہیں۔

ہفتے کے روز عازمین نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا، وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا جائے، اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول ﷺنے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان ہو یا جانور، سب سے رحمت کا معاملہ کریں، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے اور نفرتیں ختم کرے، بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔

حجاج کرام نماز ادا کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی 
— فوٹو: اے ایف پی 
حجاج کرام دعا کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
جبل رحمت پر حجاج کرام خطبہ سنتے ہوئے  — فوٹو: اے ایف پی
حجاج کرام دعا کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
حجاج کرام دعا کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
جبل رحمت پر حجاج کرام خطبہ سنتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی



Source link