9

سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور اور زرداری گروپ کوبڑا ریلیف دیدیا


کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن اسمبلی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کو بھیجے گئے ایف بی آر کے نوٹس معطل کردیئے۔دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کو ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف بی آر کو فریال تالپور اور زرداری گروپ سے ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے نوٹس عارضیطور پر معطل کردیا۔ عدالت نے ایف بی آر اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ ایف بی آر ٹیکس نوٹس کیخلاف فریال تالپور اور زرداری

گروپ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ایف بی آر کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کی زمین ٹیکس گوشواروں سے مماثلت نہیں رکھتے۔ نواب شاہ میں کئی ایکڑ اراضی فریال تالپور اور زرداری گروپ کے نام ہے۔ ایف بی آر نے فریال تالپور اور زرداری گروپ میں ٹیکس وصولی کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔





Source link