42

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے ’ویمن ان ٹیک‘ پروگرام متعارف کرادیا


مقصد ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرنے والی انٹریپرینیورشپ میں خواتین کی اعانت کرنا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

مقصد ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرنے والی انٹریپرینیورشپ میں خواتین کی اعانت کرنا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

 کراچی:  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے ویمن ان ٹیک نامی عالمی پروگرام پاکستان میں متعارف کرادیا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستانی خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کیلیے ویمن ان ٹیک نامی عالمی پروگرام پاکستان میں بھی متعارف کرادیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرنے والی انٹریپرینیورشپ میں صنفی نمائندگی کی غرض سے تنوع میں اضافے کے لیے اعانت فراہم کرنا ہے۔

پروگرام INNOVentures اور پاکستان انوویشن فاونڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس میں حصہ لینے والی 25 ایسی شرکا کا انتخاب کیا جائے گا جو زبردست آئیڈیاز پیش کریں گی۔

ٹریننگ کی مدت ختم ہونے پر کامیاب ہونے والی پانچ شرکا کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر شریک کو 10,000 امریکی ڈالرز دیے جائیں گے جس سے وہ اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کریں گی۔





Source link