34

دہشتگردوں کی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش، 4 مسافر جاں بحق


ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے فوٹو: ایکسپریس

ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے فوٹو: ایکسپریس

کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکا خیز مواد سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب ربیع کینال کے مقام پر دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کے ساتھ باردوی مواد نصب کر رکھا تھا، دہشت گردوں نے بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت تباہ کرنے کی کوشش کی جب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کی 7 ہوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر کر الٹ گئیں اور ریلوے ٹریک کے 400 فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔

بوگیاں الٹنے سے ان میں سوار 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال حکام نے 4 مسافروں کے جاں بحو ہنے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 8 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، مسافر اپنی مدد آپ کے تحت نجی گاڑیوں میں کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔





Source link