27

حریت رہنما یاسین ملک جموں سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل


قابض بھارتی حکومت کی کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور ایک مرتبہ پھر حریت رہنما یاسین ملک کو جموں سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی خصوصی عدالت کے احکامات پر نئی دلی لایا گیا ہے جہاں ان سے جھوٹے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

حریت رہنما یاسین ملک کو این آئی اے نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا جب کہ جھوٹے فنڈنگ کیس میں آج میر واعظ عمر فاروق سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

این آئی اے نے 2 دن تک حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے کئی گھنٹوں تک سوالات پوچھے تھے۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link