17

پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے یونس خان فیورٹ


پاکستان کرکٹ کا بیٹنگ میں بڑا نام اور غیر متنازع کھلاڑی یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے اب بھی ریس میں سب سے آگے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان، پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے اب بھی مضبوط امیدوار ہیں، پی سی بی اور یونس خان کے درمیان بات چیت جاری ہے اور ڈیڈ لاک کا تاثر قطعی غلط ہے۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کے درمیان ملاقاتوں میں بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ پی سی بی کے دونوں بڑے جلد یونس خان سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں ممکنہ طور پر حتمی بات چیت ہو گی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان اور احسان مانی کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ یونس خان اور وسیم خان کی ملاقات، پی ایس ایل کے دوران کراچی میں ہوئی تھی۔

جمعے کو ویک اینڈ کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائر یکٹر وسیم خان رات کو لاہور سے کراچی پہنچے اور ہفتے کو ندیم خان سے وسیم خان نے ملاقات کی۔

ذمے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے مشروط طور پر انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور چند شرائط کو طے کر کے یونس خان کو یہ ذمے داری سونپی جائے گی۔

جونیئر ٹیم کے منیجر کے لیے سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان مضبوط امیدوار ہیں، وہ اس سے قبل بھی یہ ذمے داری کامیابی سے نبھا چکے ہیں۔

پی سی بی یونس خان کی تقرری تین سال کے لئے کرنا چاہتا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19 ٹیم کا کوچ ایڈہاک بنیاد پر کسی بھی کوچ کو مقرر کر دیتا تھا۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے ہیڈ کوچ منصور رانا اس وقت پاکستانی ٹیم کے اسٹنٹ منیجر ہیں۔

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹی والے دن وسیم خان یونس خان معاملات پر ندیم خان سے خفیہ ملاقات کے لیے کراچی پہنچے تھے۔

پی سی بی آئندہ سال جنوری میں جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے یونس خان کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنا چاہتا ہے۔

کوچنگ کی یہ ذمے داری سونپ کر پی سی بی بھارتی بورڈ کی طرز پر کسی بڑے ریٹائرڈ کھلاڑی کو کوچ بنانا چاہتا ہے۔ بھارت نے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان بھی بھاری پیکیج پر کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ہیڈ کوچ کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے، اگلے ماہ باسط علی کی سلیکشن کمیٹی کا کنٹریکٹ ختم ہو رہا ہے جس کے بعد ان کے معاہدوں کی تجدید نہیں ہوگی۔

انڈر19ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ یونس خان کو بااختیار ہیڈ کوچ مقرر کرے گا، اسی طرح ندیم خان کا بھی تقرر 3 سال کے لیے فل ٹائم منیجر کی حیثیت سے ہوگا۔

41 سالہ یونس خان پاکستان کی جانب سے 118 ٹیسٹ میچوں میں 10099رنز 52 کی بیٹنگ اوسط سے بنا چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ 34سنچریاں اور 33نصف سنچریاں بنائیں ہیں۔ وہ 139کیچ بھی لے چکے ہیں۔

یونس خان 265 ون ڈے انٹر نیشنل میں 7249 رنز بنا چکے ہیں۔ 25 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں یونس خان نے 442 رنز اسکور کئے ہیں۔ 2009میں یونس خان کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی جیت چکا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link