12

پی آئی اے کا کپتانوں کیخلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔ فضائی میزبانوں کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ دھماکہ خیز احکامات جاری



کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز کے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر پی آئی اے اور سول ایوی ایشن عملے نے مشترکہ طور پر اچانک چھاپے مارنے کا فیصلہ کر لیا ہے،

یہ خبر پڑھیں : راؤ انوار دندناتا پھر رہا ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں، عمران خان پیپلز پارٹی کے نام ایس سی ایل سے نہ نکال کر زُلفی بخاری کا بدلہ لینا چاہتے ہیں: سلیم صافی
جس کے دوران کپتان اور فضائی میزبانوں کے خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق جو بھی نشے کی حالت میں پایا گیا اس کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، پی آئی اے کی شعبہ شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں الزام ثابت ہونے پر معطلی کے ساتھ ساتھ ملازمت سے فارغ بھی کردیا جائے گا، نئے اقدامات پر عمل درآمد بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا جارہا ہے، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق دوران پرواز فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : اچھا ہوا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ۔۔۔ اب مقدمیں بھگتیں، نازک وقت پر اچانک مولانا فضل الرحمان نے بھی دونوں جماعتوں کا ساتھ چھوڑ دیا
یہ خبر پڑھیں : اہم ملک میں باغیوں نے حملہ کر ڈالا ۔۔ اعلیٰ فوجی قیادت کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات موصول





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں