12

بڑی خبر: مسلم لیگ (ن) شدید مشکلات میں گرفتار ۔۔۔ ایف آئی اے نے ایک اور لیگی رہنما کا کھاتا کھول دیا



پشاور (ویب ڈیسک)ا یف آئی اے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کا کھاتہ کھول دیا ہے جبکہ شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں، این ایچ سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔ امیر مقام اینڈ کمپنی شدید مشکلات میں گرفتار ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : نوکریاں ہی نوکریاں :چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ۔۔۔ سی پیک منصوبوں سے کتنے پاکستانیوں کو روز گار ملے گا؟ چینی اخبار نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی
یہ خبر پڑھیں :‌ جمال تم نے نظریہ پاکستان کا دفاع کرنا ہے، جمال تم نے بلوچ قوم کی رہنمائی کرنی ہے: شہید سیراج رئیسانی کی اپنے بیٹے کو نصیحت
ایف آئی اے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے امیر مقام اینڈ کمپنی کا بنایا ہوا 35 کلومیٹر پر مشتمل این نوے شانگلہ الپوری روڈ میں کرپشن کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔2009ء میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے 80 فیصد اور 20 فیصد حکومت پاکستان کے فنڈ سے شروع کئے جانے والے پراجیکٹ کا تخمینہ 850 ملین تھا، تاہم 2013ء میں نہ صرف ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو نکال دیا گیا بلکہ پراجیکٹ کا تخمینہ بھی 2800 ملین تک جا پہنچا۔ ایف آئی اے نے مبینہ کرپشن کے حوالے سے این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے روڈ کی ٹیکنیکل اسیسمنٹ بھی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملوث افراد کے خلاف عنقریب مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا۔
یہ خبر پڑھیں : ’’ وزیر اعظم عمران خان اونچے اور سچے آدمی ہیں کبھی بھی مہربانی کرکے جتاتے نہیں ‘‘ نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی چینل پر کپتان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں