7

’’خواہش تھی کہ یہ معاملہ میرے ہوتے حل ہو جاتا۔۔۔‘‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اہم کیس کے دوران انوکھی خواہش کا اظہار کر ڈالا



لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے گج ڈیم کی تعمیر کا معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں رہ جاتی ہیں، گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس سپریم کورٹ نے وزیر توانائی،

یہ خبر پڑھیں :‌ جمال تم نے نظریہ پاکستان کا دفاع کرنا ہے، جمال تم نے بلوچ قوم کی رہنمائی کرنی ہے: شہید سیراج رئیسانی کی اپنے بیٹے کو نصیحت
وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو منگل کے روز طلب کر لیا ، سپریم کورٹ آف پاکستان میں گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیرکی سفارش ایکنک کو کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جا کر پھنس جائے گا، خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں ہی رہ جاتی ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے منٹس عدالت میں پیش کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے وزیر توانائی، وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو منگل کے روز طلب کر لیا۔
یہ خبر پڑھیں : نوکریاں ہی نوکریاں :چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ۔۔۔ سی پیک منصوبوں سے کتنے پاکستانیوں کو روز گار ملے گا؟ چینی اخبار نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں