14

پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر طیارے سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ


پاک فضائیہ نے جے ایف تھنڈر طیارے سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا جس نے اپنے ہدف کو 100 فیصد حاصل کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جےایف17سےداغےگئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا، ساختہ میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جےایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا تجربہ عظیم سنگ میل ہے، قابل فخرسائنسدانوں ، انجینئرز کی شبانہ روز محنتوں اور صلاحیتوں کی وجہ سے یہ ہدف مکمل ہوا۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرز کو ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید میزائل سے لیس کردیا گیا، ملکی ساختہ میزائل کے شامل ہونے سے روشنی اور اندھیرے میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی۔

ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے سائنسدانوں اور انجیئنئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کیا۔ اُن کا کہناتھا کہ میزائل کا ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانا ماہرین کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر اگر کسی دشمن ملک نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش بھی کی تو اُسے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link