33

بلاول نواز شریف سے راستہ پوچھنے جیل گئے تھے: شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1700 کلو میٹر ٹریک پر نئی پٹڑی ڈال رہے ہیں جب کہ نالہ لئی ہمارا اہم پروجیکٹ ہے جس کا ڈیزائن بھی منتخب کرلیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں ایک نرسنگ اسپتال، کالج اور اسکول بنایا جائے گا، ایسے حکمران برسراقتدار آئے جنہوں نے شہر کے ساتھ ظلم کیا تاہم نالہ لئی بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو شہر کا نقشہ بدل دے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ ایم ایل ون پر ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہونے جارہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں کے ملنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ قوم کو کہا تھا کہ نوازشریف کا علاج لال حویلی میں ہے، شہباز شریف کنگ سائز لوٹے ہیں اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں، انہوں نے اپنی جگاڑ لگا لی ہے، بلاول بھی نواز شریف سے راستہ پوچھنے جیل گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link