16

دو مزید غیر ملکی کرکٹر کراچی پہنچ گئے


پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلنے کیلیے برطانوی کھلاڑی کرس جورڈن اور الیکس ہیلز بھی کراچی پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز کھیلنے کے لیے انگلش کرکٹر کرس جورڈن اور الیکس ہیلز بھی کراچی پہنچ گئے، دونوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد یو اے ای سے روانہ ہوگئے تھے، قومی ذمہ داریوں سے فراغت کے بعد اب انہوں نے دوبارہ پی ایس ایل کیلئے خدمات پیش کردی ہیں۔

کرس جورڈن پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہیں، کوالیفائر میں بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا، اسلام آباد کی ٹیم کو الیمینیٹر ون میں کراچی کنگز کا سامنا کرنا ہے، یہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link