26

اسمارٹ اسٹیکر جو قبل ازوقت دمے کے دورے سے خبردار کرے


شرنکی ڈِنک نامی پلاسٹک کےکھلونے ایک عرصے سےمشہور ہیں جو ایسے پلاسٹک اسٹیکر ہوتے ہیں جنہیں گرم کیا جائے تو وہ سکڑتے جاتے ہیں۔ یعنی جتنا گرم کرتے ہیں وہ اتنے ہی چھوٹے ہوتے جاتے ہیں اور انہیں کاٹنے سے قبل رنگ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایک کم خرچ اور مؤثر اسمارٹ اسٹیکر بنایا گیا ہے جو دمے کےدائمی مریضوں کو سانس کے کسی دورے سے قبل ہی خبردار کرسکتا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹیکر نما سینسر بچوں کے مشہور کھلونے سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

شرنکی ڈِنک کی طرز پر بنائے گئے اسٹیکر کو ایک بہت بارک دھاتی شیٹ سے چپکایا گیا ہے جو سکڑنے کی خبر دینے والا سینسر ہے اور سانس لیتے دوران جسم کے سکڑنے اور پھیلنے کا ڈیٹا لے کر اسے اسمارٹ فون تک بھیجتا رہتا ہے۔

ڈیٹا بھیجنے کے لیے اس میں وائی فائی کا نظام لگایا گیا ہے۔ اس طرح جیسے ہی سانس لینے میں معمولی تبدیلی ہوتی ہے یہ آلہ فوری طور پر خبردار کرتا ہے۔ عموماً دمے کے دائمی مریضوں میں پہلے سانس بے ترتیب ہوتا ہے اور اس کے بعد انہیں دمے کا دورہ پڑجاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ سینسر کسی اسپائرومیٹر کی طرح عمل کرتے ہوئے پھیپھڑوں کی کیفیت یا دمے کی دوا کے بہتر یا بدتر اثرات کو بھی نوٹ کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، اِرون کی ماہر مشیل کائن نے یہ اسٹیکر بنایا ہے جو سسٹک فائبروسس اور دیگر سانس کے امراض پر بھی نظر رکھ سکتا ہے۔ یہ اسٹیکر اتنا حساس ہے کہ سانس لینے میں معمولی تبدیلی کو بھی نوٹ کرسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اسپائرو میٹر کی طرح بہت مؤثر انداز میں اپنا کام کرتا ہے۔

تاہم اگر مریض کہیں بیٹھا یا آرام کی کیفیت میں ہے تو سینسر اچھی طرح کام کرتا ہے لیکن مریض کی بھاگ دوڑ کے دوران اس کی درستگی کی شرح متاثر ہوتی ہے۔ تاہم اگلے مرحلے میں ماہرین نے اسے مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link