22

فریال تالپور اور زرداری کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع


میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضامنت میں 5 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیا جائے، عدالت ملزمان کی ضمانتیں سننے کی گنجائش نہیں رکھتی۔

وکیل فاروق نائیک نے کہا قانون ملزمان کی ضمانتیں سننے پر کوئی قدغن نہیں لگاتا۔

یاد رہے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور دیگر نامزد ہیں۔

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین، علی مجید عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، طحہ رضا گرفتار ہیں۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link