33

کرتار پور راہداری کا افتتاح ، واپس بھارت پہنچ کر منموہن سنگھ نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کے منہ کو تالے لگ گئے


پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کا افتتاح کرکے امن کی جانب تاریخی قدم بڑھایا گیا جسے دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا اور اقوام عالم کے کئی اہم ممالک نے اس کاوش کی زبردست تعریف کی ہے۔

تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ اچھی شروعات ہے، بھارت اور پاکستان کے مابین تعلقات میں اگرچہ اتار چڑھاؤ ہے مگر میں امید کرتا ہوں کہ یہ حالات نارمل کرنے کے لیے بہت اچھی شروعات ہے۔

بھارت کی جانب سے کرتاپور صاحب کے درشن کے لیے 500 یاتریوں کا پہلا جتھہ بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کی سربراہی میں آیا۔ جن میں کئی نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، بھارتی اداکار و ممبر پارلیمنٹ سنی دیول بھی پاکستان آنے والوں میں شامل تھے۔ سکھ کمیونٹی کے لیے تاریخی دن کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھارت روانہ ہوئے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرتار راہداری کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت اگر مسئلہ کشمیر حل کرکے کشمیریوں کے حقوق لوٹا دے تو برصغیر پرامن اور ترقی پذیر خطہ بن سکتا ہے میں نے جب وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا تو مودی کو پیغام دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کر دیں تو برصغیر پر امن اور ترقی یافتہ خطہ بن سکتا ہے کشمیر میں 9لاکھ فوج سے80لاکھ کشمیریوں پر مظالم کروائے جارہے ہیں جو کہ انسانیت کی تذلیل ہے۔

 

install suchtv android app on google app store



Source link