6

شہباز گل نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی،تفصیل جانیے اس خبر میں


ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے استعفیٰ کیوں دیا ہے اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کو بیوروکریسی اور صوبائی وزراء سے اختلافات لے ڈوبے ہیں، شہباز گل کو وزیراعلیٰ نے عمرہ روانگی سے پہلے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے وزیراعظم ہاؤس سے رابطوں کی کوشش کی تھی، رابطوں میں سرد مہری کے بعد آج سہ پہر استعفیٰ تحریر کیا گیا۔

شہباز گل کی جانب سے 11 ستمبر کو کی جانے والی پریس کانفرنس نے معاملے کو مزید گھمبیر کیا، انہوں نے پریس کانفرنس میں صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد صوبائی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شہباز گل کی مداخلت کی شکایت کرچکے تھے۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link