15

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فواد چوہدری کو نوٹس جاری، جواب طلب


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو نااہلی کیس میں نوٹس جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے نا اہلی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، انہوں نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے، مطمئن کریں، سیاسی معاملات سیاسی فورمز پرحل ہونے چاہیئں، میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہوگا۔ وکیل نے کہا کہ جہانگیرترین کیس موجود ہیں جن میں نااہلی ہوئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے خواجہ آصف کونااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا، مثال ہمارے سامنے ہے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف نا اہلی کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن اوروزارت قانون کوبھی نوٹس کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link