9

ایپل کے نئے فون نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکا مچا دیا


ایپل نے اپنے پہلے ”پرو“ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ ان نئے سمارٹ فونز میں نئے ڈسپلے ، تیسرا کیمرہ اوربہتر امیج پروسینگ کے لیے تیز رفتار موبائل چپ سیٹ ہے۔

آئی فون 11 پرو میں 5.8 انچ کی سکرین ہے جبکہ پرو میکس میں 6.5 انچ کا پینل ہے۔ دونوں میں ہی سپر ریٹینا ایکس ڈی آر (Super Retina XDR) ڈسپلے ہیں۔یہ او ایل ای ڈی ہے، جس میں متاثر کن 1200 برائٹ نیس ہے۔ یہ 15 فیصد توانائی کی بچت کرتا ہے۔ یہ امیج کوالٹی کے لیے کئی طرح کے فیچرز جیسے ایچ ڈی آر 10 اور ڈولبی وژن وغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔

دونوں پرو سمارٹ فونز میں 12 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس کے مین شوٹر میں 26 ایم ایم f/1.8 لینز، آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) اور ڈوئل پکسل اے یف ہے۔ اس کا ٹیلی فوٹو لینز وہی 52 ایم ایم (2x آپٹیکل زوم) کا ہے۔ یہ f/2.0 پر پہلے سے زیادہ روشن ہے اور مین کیمرے کی طرح او آئی ایس اور ڈوئل پکسل اے ایف جیسے فیچر پیش کرتا ہے۔

فون کا نیا کیمرہ 12میگا پکسل (120 ڈگری) الٹرا وائیڈ کیمرہ ہے۔ یہ تینوں کیمرے زیادہ بہتر کلر رینج کے ساتھ 60fps پر 4K ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔ اس فون میں شامل فلمک (Filmic) ایپ چاروں کیمروں یعنی 3 رئیر اور 1 سیلفی کیمرے سے ایک ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتی ہے۔ اس طرح آپ ایک سین کو مختلف انداز میں دیکھتے ہوئے اپنی فلم بھی بنا سکتے ہیں۔

ایپل نے ان سمارٹ فونز میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی شامل کی ہے۔ نئے آئی فون کے باکس میں 18W کا فاسٹ چارجر بھی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ابھی بھی لائٹنگ پورٹ استعمال کرتا ہے لیکن اس بار اس میں یو ایس بی سی ٹو لائٹنگ کیبل بھی شامل کی گئی ہے۔ آئی فون 11 پرو کی بیٹری ٹائمنگ پچھلے سال کے آئی فون ایکس ایس سے 4 گھنٹے زیادہ اور آئی فون پرو میکس کی 5 گھنٹے زیادہ ہے۔

آئی فون 11 پرو اور پرو میکس

آئی فونز میں نیا ایپل اے 13 بائیونک چپ سیٹ شامل کیا گیاہے۔ 8.5 ارب ٹرانسسٹرز پر مشتمل یہ چپ سیٹ 7 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔ یہ اے 12 سے توانائی کی بچت کے معاملے میں بہتر اور رفتار کے معاملے میں زیادہ تیز رفتار ہے۔اس کی 2 ہائی پرفارمنس سی پی یو کورز 20 فیصد تیز رفتار اورتوانائی کی بچت میں 30 فیصد زیادہ بہتر ہوں۔

اس کا 4 کور ڈیزائن جی پی یو 20 فیصد تیز رفتار اور توانائی کی بچت کے معاملے میں 40 فیصد بہتر ہے۔ پرو فونز کا بنیادی ماڈل 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ ہی ہے۔ اگر آپ فلمک ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 256 جی بی یا 512 جی بی ماڈل لینا پڑے گا۔ اس کا 8 کور نیورل انجن بھی 20 فیصد تیز رفتار ہے۔ڈیپ فیوژن کو سافٹ وئیر اپ ڈیٹس سے فعال کیا جائے گا۔

ڈیپ فیوژن ایپل کا ایچ ڈی آر پلس ورژن ہے۔ یہ آپ کے شٹر دبانے سے پہلے 4 تصاویر اور، شٹر دبانے کے بعد 4 تصاویر لیتا ہے اور اس کے بعد 1 لانگ ایکسپورژراس کے بعد یہ سب سے بہترین تصویر منتخب کر کے انہیں باہم ملا دیتا ہے۔ اس میں ایک الگ سے نائٹ موڈ بھی ہے۔ یہ فون مڈ نائٹ گرین، سپیس گرے، سلور اور گولڈ میں پیش کیا جائے گا.

یہ دونوں آئی فونز پانی سے بچاؤ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ (4 میٹر، 30منٹ) ہیں۔ ایپل نے انکے لیے حفاظتی کیس کا نیا برانڈ بھی متعارف کرایا ہے۔
ایپل آئی فون پرو کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ آئی فون پرو میکس کے 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 1099 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ ان کے پری آرڈر 13 ستمبر سے شروع ہونگے اور ان کی فروخت کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link