17

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم عمران خان کو کس سے تشبیح دے دی؟


پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان اور رکن  صوبائی  اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ’’بزدار سرکار‘‘ ایک سال کے دوران صوبے میں ایک اینٹ نہیں لگاسکی،شہباز شریف کے جاری شدہ ترقیاتی منصوبوں سیاست کو بھینٹ چڑھادیا گیا ہے،مصری صدرجنرل السیسی کے بعد عمران خان دنیا کے سب سے بڑے ڈکٹیٹر بن کر سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے  مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی  عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے شہریوں سے دیہاتوں تک طویل ترین سڑکوں کا جال بھچھایا،  پختہ سڑکوں کی بدولت زمینداروں کی بڑے شہروں تک رسائی آسانی ہوئی، آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن بزدار سرکار کی کارکردگی صرف بند کمروں کی میٹنگ تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عثمان بزدار کو بنی گالہ سے صرف اپوزیشن کےخلاف جعلی مقدمات درج کرنے کے احکامات موصول ہوتے ہیں، مصری صدرجنرل السیسی کے بعد عمران خان دنیا کے سب سے بڑے ڈکٹیٹر بن کر سامنے آئے ہیں,ڈکٹیٹر شپ کی عمر زیادہ لمبی نہیں ہوتی یہ ایک تحریک کی مار ہے, جعلی حکومت کےخلاف جس دن عوام سڑکوں پر آئی ان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link