20

اب سے کن لوگوں کو گیس کا کنکشن نہیں دیا جائے گا؟ چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے واضح الفاظ میں بتا دیا


 چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے مینیجنگ ڈائریکٹررز سوئی ناردرن گیس کمپنی لیمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹڈ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی ایسے تمام افراد کو کمرشل اور صنعتی گیس کنکشن نہ دے جو انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے سیکشن 181AAکے تحت ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ(فائلر) پر موجود نہیں ہیں۔

مراسلہ میں مزید لکھا ہے کہ بہت سے کمرشل وصنعتی صارفین جو کہ ایکٹیو ٹیکس پئیرلسٹ پر موجود نہیں ہیں لیکن ان کو گیس کنکشن ملا ہوا ہے۔ چیئر مین ایف بی آر نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو استدعا کی ہے کہ تمام افراد جن کو صنعتی اور کمرشل گیس کنکشن دیئے گئے ہیں ان کا ڈیٹا ایف بی ا?ر سے شیئر کریں۔ مزید کمپنی ایسے تمام صارفین کو مطلع کرے کہ انکم ٹیکس قوانین کے تحت ان کو ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ پر موجود ہونا چاہئے۔ مزید درخواست کی ہے کہ سوئی گیس کمپنی سے ایک نمائندہ نامزد کیا جائے جو اس سلسلے میں ایف بی آر سے رابطے میں رہے۔

install suchtv android app on google app store

(function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.12"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk'));



Source link